ताज़ा खबर
• पत्रकारों ने पौधारोपण कर समाज को पर्यावरण संरक्षण का दिया संदेश।• Journalists planted trees and gave the message of environmental protection to the society.• इंडियन जर्नलिस्ट एसोसिएशन की बिहार प्रदेश इकाई तत्काल प्रभाव से भंग, मिथिलेश कुमार बने कार्यवाहक प्रदेश अध्यक्ष।• The Bihar State Unit of the Indian Journalist Association has been dissolved with immediate effect, Mithilesh Kumar appointed as Acting State President.• पटना में पत्रकारों पर हमले के विरोध में इंडियन जर्नलिस्ट मुजफ्फरपुर ने राज्यपाल व मुख्यमंत्री को सम्बोधित ज्ञापन जिला पदाधिकारी को सौंपा।• Indian Journalist Association of Muzaffarpur have submitted a memorandum against the attack on journalists in Patna addressing to the Governor and Chief Minister through the District Magistrate.• दुष्कर्म व पॉक्सो एक्ट मामले में आरोपी गिरफ्तार, श्यामदेउरवां पुलिस की कार्रवाई• महराजगंज में DLRC व DCC की बैठक सम्पन्न, सरकारी योजनाओं के ऋण वितरण में तेजी लाने के निर्देश• महराजगंज में 4 कुख्यात अपराधियों पर गुण्डा एक्ट की कार्रवाई, 3 जिला बदर• 11 हजार वोल्ट के हाईटेंशन तार की चपेट में आने से पिता-पुत्र की मौत, बिजली विभाग की लापरवाही पर उठे सवाल

ڈاکٹر عمار رضوی کی مؤثر پیروی کے بعد وزارتِ خارجہ حرکت میں آئ*

📅 20-06-2026 04:40 PM 👁 3 Readers 💬 0 Comments 🔁 0 Shares
अन्य समाचार

فتح پور کے رہائشی امام الدین کے سعودی عرب میں زیرِ حراست ہونے کے معاملے میں بھارتی سفارت خانہ، ریاض کو ضروری کارروائی کی ہدایت

ابوشحمہ انصاری

لکھنؤ

آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر، اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی کی مؤثر پیروی کے بعد سعودی عرب میں زیرِ حراست بھارتی شہری امام الدین کے معاملے میں وزارتِ خارجہ، حکومتِ ہند حرکت میں آ گئی ہے۔ وزارت نے شکایت کو MADAD پورٹل پر درج کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے اسے بھارتی سفارت خانہ، ریاض کو بھیج دیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق بارہ بنکی ضلع کے قصبہ فتح پور کے محلہ نالاپار جنوبی-1 کی رہائشی سیدہ سراجل خاتون نے ڈاکٹر عمار رضوی سے ملاقات کرکے اپنے بیٹے امام الدین کی رہائی اور اس کی خیریت معلوم کرانے کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا۔ وطن میں تین ماہ کی چھٹی گزارنے کے بعد وہ 17 اکتوبر 2025 کو دوبارہ سعودی عرب روانہ ہوا اور حسبِ معمول اپنی ملازمت انجام دے رہا تھا، لیکن 25 اپریل 2026 کو اہلِ خانہ کو اطلاع ملی کہ امام الدین کو سعودی عرب کی سی آئی ڈی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس کے بعد سے اہلِ خانہ کو اس کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل سکی، جس کی وجہ سے پورا خاندان شدید ذہنی کرب اور اضطراب میں مبتلا ہے۔

معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر عمار رضوی نے 9 جون 2026 کو وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے۔ شنکر کو ایک تفصیلی مکتوب ارسال کیا، جس میں متاثرہ خاندان کی پریشانی سے آگاہ کرتے ہوئے امام الدین کی خیریت معلوم کرنے، اس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے اور ضروری سفارتی کارروائی کی درخواست کی گئی۔

وزارتِ خارجہ کے CPV ڈویژن (MADAD سیکشن) نے ڈاکٹر عمار رضوی کو بھیجے گئے اپنے باضابطہ جواب میں بتایا کہ ان کا مکتوب موصول ہو گیا ہے اور اس پر کارروائی کرتے ہوئے شکایت کو MADAD پورٹل پر درج کر لیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں زیرِ حراست بھارتی شہری امام الدین کے معاملے کو ضروری کارروائی کے لیے بھارتی سفارت خانہ، ریاض کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ متعلقہ سعودی حکام سے رابطہ قائم کرکے حقائق معلوم کیے جائیں اور متاثرہ خاندان کو صورتِ حال سے آگاہ کیا جا سکے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اسٹیٹس رپورٹ میں اس معاملے کو ’’بیرونِ ملک زیرِ حراست بھارتی شہری‘‘ کے زمرے میں رکھتے ہوئے اعلیٰ ترین ترجیح دی گئی ہے، جس سے اس معاملے کی حساسیت اور اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ بیرونِ ملک مشکلات میں پھنسے ہر بھارتی شہری کی مدد کرنا ایک انسانی اور قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امام الدین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل نہیں ہو جاتیں اور متاثرہ خاندان کو اطمینان نہیں مل جاتا، وہ اس معاملے کی مسلسل پیروی کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر عمار رضوی کی اس مؤثر اور بروقت پیروی کو مختلف سماجی اور عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وزارتِ خارجہ اور بھارتی سفارت خانہ، ریاض کی کارروائی کے نتیجے میں جلد ہی امام الدین کے بارے میں مثبت پیش رفت سامنے آئے گی اور متاثرہ خاندان کی طویل بے چینی کا خاتمہ ہوگا۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے دی۔

Give Reaction (0)

Share (0)

Comments (0)

Published By

Seraj Ahmad

📍 Gorakhpur

📰 24154 Posts👁 2755 Readers📊 0.1 Avg Readers

Reporter of News Home

More in this category

महराजगंज में DLRC व DCC की बैठक सम्पन्न, सरकारी योजनाओं के ऋण वितरण में तेजी लाने के निर्देश

11 हजार वोल्ट के हाईटेंशन तार की चपेट में आने से पिता-पुत्र की मौत, बिजली विभाग की लापरवाही पर उठे सवाल

किछौछा शरीफ़ में अकीदत व शानो-शौकत के साथ सम्पन्न हुआ मरकज़ी उर्स।

Most Popular Posts

सशस्त्र सीमा बल के तत्वाधान में अंतर्वाहिनी क्रिकेट प्रतियोगिता 2026 का किया गया शुभारंभ।

👁 8 Views

Journalists planted trees and gave the message of environmental protection to the society.

👁 8 Views

स्वर्ण पदक जीतकर रय्यान ने बढ़ाया भारत का गौरव।

👁 7 Views

यातायात पुलिस द्वारा वाहन जांचअभियान में 3308 वाहन चालकों से 51लाख जुर्माना वसूल।

👁 7 Views

फैशन और ग्लैमर से सजा फॉरएवर यूनिवर्स और इंडिया ग्रैन्ड फिनाले सीजन 5

👁 6 Views

WA