Tranding

ڈاکٹر محمد ظفیر الدین انصاری کی کتاب "ادبی نگارشات" کا شاندار رسم اجرا عمل میں آیا

حاجی پور‌

( محمد آصف عطا

اصلاح ملت کمیٹی وِیشالی کے زیراہتمام ڈاکٹر ظفیر الدین انصاری سابق صدر شعبہ اردو للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کی تصنیف کردہ کتاب " ادبی نگارشات" (تنقیدی مضامین کا مجموعہ) کا شاندار رسم اجرا

تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ 

مذکورہ پروگرام شہر واقع باغ ملی انجان پیر چوک کے جانب پچھم مہارانا پرتاپ میریج ہال کے وسیع احاطے میں پروفیسر فاروق احمد صدیقی سابق صدر شعبہ اردو بہار یونیورسٹی مظفر پور کی صدارت اور ڈاکٹر عارف حسن وسطوی کی نظامتِ میں انجام پزیر ہوا۔ کتاب " ادبی نگارشات" کی رسم اجرا کی ادائیگی جناب ایس ایم پرویز عالم ایڈیشنل سیکرٹری بشمول ڈایریکٹر اردو ڈاریکٹوریٹ کابینہ سیکریٹریٹ پٹنہ کے ہاتھوں اور چند مہمان کرام کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر ظفیر الدین انصاری کی تصنیف کردہ دوسری کتاب " ادبی نگارشات" کے تعلق سے بیش بہا قیمتی کلمات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کتاب سے نئی نسل کو بہت ساری جانکاریاں حاصل ہونگی۔ کتاب ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے مطالعے سے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اردو معاشرہ کی زبان ہے کسی خاص طبقے سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ اردو کی فلاح و بقا کے لیے سرکاری طور پر کئ منصوبہ چلایے جارہے ہیں۔ ضرورت ہے کہ اس زبان زندہ رکھنے کے لیے نئ نسل کو اردو کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب پروفیسر اعجاز علی ارشد ( سابق وائس چانسلر مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ) نے کہا کہ پروفیسر عبد المغنی اور غلام سرور مرحوم کے ذریعے کیے گئے اردو کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کے ساتھ کئ رفقاء شامل تھے۔ آپسی اتحاد قائم تھا اور اردو زبان کے حق و حقوق کے لیے مل جل کر جو خدمات انجام دیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اردو آبادی کو ان کی خدمات کو یاد رکھنا اور انکے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر عید محمد انصاری سابق پرو وائس چانسلر مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفیر الدین انصاری کی کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کتاب بہت ہی کارآمد ہے۔ اس کے مطالعے قاری کو اہم معلومات کی واقفیت ہوگی۔ اس موقع سے ڈاکٹر ریحان غنی چیف ایڈیٹر روزنامہ تصدیق پٹنہ، ڈاکٹر اسلم جاوداں ناظم اعلیٰ اردو کونسل ہند پٹنہ، جناب فخر الدین عارفی جنرل سیکرٹری حلقہ ادب پٹنہ، مولانا ڈاکٹر جناب شکیل احمد قاسمی سابق صدر شعبہ اردو اورینٹل کالج پٹنہ،جناب محمد رفیع کنوینر قومی اساتذہ تنظیم بہار اور ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری صدر اصلاح ملت کمیٹی وِیشالی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع سے اس کتاب پر پر مغز تبصرہ سید مصباح الدین احمد حاجی پور‌ اور مولانا نظر الہدیٰ قاسمی رازی نے پیش کیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد سجاد وسیم قاسمی کی تلاوت کلام پاک اور پروفیسر جناب فاروق احمد صدیقی کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ اس موقع پر کاروان ادب حاجی پور‌ کے سکریٹری جناب انوار الحسن وسطوی نے تفصیلی خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر انجمن ترقی اردو وِیشالی کے سکریٹری جناب ندیم اختر خان، اردو ایکشن کمیٹی وِیشالی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر جناب توقیر سیفی، ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن وِیشالی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذاکر حسین،کاروان اردو کے سکریٹری محمد مبین راعین، انوار عالم ضیا، اشتیاق احمد خان، فدا الہدیٰ، قمر أعظم صدیقی، ایڈووکیٹ اشفاق احمد، مولانا کاظم رضا مصباحی، حافظ عبد الحق نعمانی خطیب و امام جامع مسجد باغ ملی حاجی پور‌، عقیل احمد عرف مستان بابا، محمد اشرف، اسامہ فاروقی، قاسم رضا، محمد قطب الدین، محمد افروز عالم، محمود عالم سردار، سابق ڈی ایس پی جناب محمد خلیل، عبدالمنان انجینئر، محمد اکبر علی جنداہا بلاک صدر بہار راجیہ پرارمبھک شکچھک سنگھ، سابق ہیڈ ماسڑ عتیق الرحمن مظفر پور، محمد ظفیر الدین، ماسٹر محمد سلیم، ماسٹر شاہد اقبال ، ڈاکٹر انور، اردو ایکشن کمیٹی وِیشالی کے خازن عبدالقادر بہاری، محمد عاطف، انصاف احمد خان،ایڈووکیٹ نسیم احمد صدیقی اردو کونسل ہند وِیشالی کے صدر، محمد شمشل حق انصاری بھگوان پور، محمد سلام الدین صاحب اردو مترجم افسر وِیشالی، نصر امام انور پور حاجی پور‌، ڈاکٹر محمد مصلح الدین، ماسٹر محمد توصیف، احسن ظفیر، اکرم ظفیر، عبداللہ فرید، ڈاکٹر شگفتہ یاسمین، رضی احمد،شکیل احمد، وِیشالی ضلع کے مشہور صحافی محمد شاہ نواز عطا وغیرہ ہم سمیت سینکڑوں کی تعداد میں 

شرکاء حضرات موجود تھے۔ صاحب کتاب ڈاکٹر ظفیر الدین انصاری نے تمام آئے ہوئے مہمان و شرکا حضرات کا دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا اور موصوف کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر مصلح الدین، ڈاکٹر شگفتہ یاسمین، شاہین عزالہ، ندیم اختر خان، عبدالقادر بہاری، اسامہ فاروقی، رضی احمد کے علاوہ کئی لوگ سرگرم عمل دیکھے گئے۔ 

ساتھ میں تصویر ۔

Jr. Seraj Ahmad Quraishi
1

Leave a comment

Most Read

Advertisement

Newsletter

Subscribe to get our latest News
Follow Us
Flickr Photos

© Copyright All rights reserved by India Khabar 2026